کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ‘ نہ ہی داخلی معاملہ:پاکستان

بھارت قرارداد 2788 پر اس کی روح اور متن کے مطابق عمل کرے، اپنے وعدے پورے کرے
نیویارک(خصوصی رپورٹ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میںبھارت کو موثر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود امن دشمن ہے، بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جموں و کشمیر نہ اس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے قرارداد 2788 کے تناظر میں تنازعات کے پرامن حل پر مباحثے کے دورانحق جواب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک وفد نے تنازعات کے پرامن حل پر ہونے والی بحث کو حقائق مسخ کرنے، انکار اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے