وفاقی سیکرٹریوں کی تعیناتی کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کی سفارشات قانون کے مطابق قرار

اسلام آباد(آن لائن) اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سیکرٹریز کی  تعیناتی کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کی سفارشات کو قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کی ذیلی کمیٹی کی وفاقی سیکرٹریز کو کم از کم تین سال کی مدت تعیناتی کی سفارش پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تحریری جواب جاری کر دیا ہے۔