بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔پہلی مرتبہ 1 امریکی ڈالر کی قیمت 97 بھارتی روپے تک جا پہنچی ہے۔یہ بھارتی کرنسی کی ریکارڈ کمزوری سمجھی جا رہی ہے جس پر بھارتی مرکزی بینک (RBI) بھی مارکیٹ میں مداخلت کر رہا ہے۔اس سے قبل مئی 2026 میں بھارتی روپیہ 96 روپے 96 پیسے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح تک گرا تھا