شہباز شریف کا فیلڈ مارشل کی بصیرت افروز قیادت ، شراکت دار زیڈ ٹی ای کوخراج تحسین پیش
جدید ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون ملک کو نا قابل تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گا : وزیراعظم
اسلام آباد (آان لائن) وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے جدید ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون حیران کن اور قابل تحسین ہے ۔ فیلڈ مارشل کی بصیرت افروز قیادت ، شراکت دار زیڈ ٹی ای کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ منصوبہ ملک کو نا قابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔ قبل ازیں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے جدید ترین ڈیٹا سینٹر کو حیران کن اور قابل تحسین قرار دیتے ہوے کہا عظیم منصوبے کو دیکھ کر بیحدخوشی ہوئی منصوبہ انتہائی مختصر وقت میں غیر معمولی عزم ، پختہ یقین اور اور اعلی مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا فیلڈ مارشل کی بصیرت افروز قیادت ، شراکت دار زیڈ ٹی ای کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔