ناقص کارکردگی پر پولیس افسروں کو نوٹس

 کرائم ہاٹ سپاٹس کی خود نگرانی، فیلڈ میں زیادہ وقت دینے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں سرکل افسران و ایس ایچ اوز کی کرائم میٹنگ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق جولائی کے کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ کرائم ہاٹ سپاٹس کی خود نگرانی، فیلڈ میں زیادہ وقت دینے، اور سیکٹر انچارجز کو بریف کرنے کی ہدایت کی گئی۔ منشیات فروشوں، عادی مجرموں، عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔ کائٹ فلائنگ کی روک تھام اور شہریوں سے مثبت رویے پر زور دیا گیا۔