3 افراد کی لاشیں برآمد

 نولکھا، ہمدرد چوک ، گجومتہ سے لاشیں ملیں، نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوئے 
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نولکھا سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ ہمدرد چوک کے قریب 32 سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ گجومتہ کے قریب 50 سالہ شخص نشے کی زیادتی سے جاں بحق ہوا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔