لاہور‘اسلام آباد‘راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا
راولپنڈی میں بارش میں گاڑی سمیت بہنے والے کرنل (ر)قاضی اسحاق اور ان کی بیٹی کی لاش مل گئی
اسلام آباد سکردو،لاہور ،پشاور(آئی این پی )سکردو کے علاقے کندوس میں بھی کلائوڈ برسٹ کے نتیجے میں شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سیاحوں سمیت متعدد افراد پھنس گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کی زد میں آکر 49 مکانات، 20 دکانیں اور دو مساجد مکمل طور پر منہدم ہو گئیں، علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا جب کہ سیلاب رابطہ پل بھی بہا لے گیا، جس سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔سب ڈویژن ڈغونی میں بھی شدید بارشوں کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم دشوار گزار راستوں اور منقطع رابطوں کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکلات درپیش ہیں۔، لاہور میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہوگئی۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اسلام پورہ، گلشن راوی، مال روڈ، لوئر مال، مزنگ، انارکلی میں بادل برس پڑے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، اسلام آباد کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے منگل کی صبح برساتی نالہ میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل (ر) قاضی اسحاق اور ان کی بیٹی کی لاش مل گی