بھارتی شہر آگرہ میں واقع تاج محل میں مغل شہنشاہ شاہجہاں کا 370واں عرس منایا جا رہا ہے، جس کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو مہاسبھا نے احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرس کی تقریبات کے دوران ہندو مہاسبھا کے کارکنوں نے محکمۂ آثارِ قدیمہ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور آگرہ مال روڈ پر واقع دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔عرس کی تقریبات 28 جنوری تک جاری رہیں گی، جس کے اختتام پر روایت کے مطابق مزار پر 1640 میٹر لمبی چادر چڑھائی جائے گی۔یہ بھی یاد رہے کہ ہندو مہاسبھا ہر سال شاہجہاں کے عرس کے موقع پر احتجاج کرتی ہے۔