تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی
لاہور ( کرائم رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کر کے1500بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کر دیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کیمطابق میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے ٹولنٹن مارکیٹ میں 28سپلائرز اور شاپس کی چیکنگ کی اور 2کو بھاری جرمانے کئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا لاہور میں سپلائی کے لئے لائی جانے والی 63ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔ تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔