سنگین ٹریفک مسائل کے پیش نظر شاہدرہ، سگیاں، لاری اڈا ، سٹیشن اور دیگر علاقوں میں کارروائیوں کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)سنگین ٹریفک مسائل کے پیش نظر آئل ٹینکرز کا دن کے اوقات میں شہرمیں داخلہ بند کر دیا گیا۔ اس ضمن میں سی ٹی او نے ٹریفک پولیس کو حکم دیا ہے کہ شاہدرہ، سگیاں، بند روڈ، لاری اڈا تعینات وارڈنز بلا تفریق کارروائیاں کریں۔سی ٹی او کے مطابق ریلوے سٹیشن، بابو صابو، رائیونڈ، کاہنہ سے کوئی دن میں آئل ٹینکر شہر میں داخل نہ ہو۔دن کے اوقات میں آئل ٹینکرز سمیت پٹرول لے جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی ہو گی۔آئل ٹینکرز رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہوسکیں گے،اس سے قبل دن میں آئل ٹینکرز کی آمدورفت کے باعث سنگین ٹریفک مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔