جے یو آئی کا بھی متنازع پیکا ایکٹ بل پر تحفظات کا اظہار

      اسلام آباد(آئی این پی )  جمعیت علما اسلام (ف ) نے بھی متنازع پیکا ایکٹ بل پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جو بھی مثبت کام کرے پی ٹی آئی نہیں تو کم از کم ہمیں اعتماد میں لے۔ جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ بل پر جے یوآئی کو اعتماد میں نہیں لیا، قانون سازی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، اجلاس سے قبل ایڈوائزری کمیٹی میں مشاورت ہوتی ہے، آج جس طرح سپلمنٹری ایجنڈا آیا ہمیں اعتمادمیں نہیں لیا گیا۔