ترجمے میں دوسال کاعرصہ لگا،عربی کے 36 میں سے 18حروف بغیر نقطہ، تفسیری ترجمہ انہی 18حروف کے گرد گھومتا ہے،ترجمے میں 98 فیصد الفاظ اردو،دو فیصد پاکستان کی علاقائی زبانوں کے ہیں
چیئرمین پبلک نیوزمیاں مشتاق کا غیر منقوط ترجمہ قرآن کی طباعت کے اہتمام پر شکریہ،مترجم قرآن،لاہورپریس کلب کمیٹی کے زیراہتمام تقریب میں ایڈیٹرحریف ؍ تازہ اخبار حفیظ الرحمان مغل ودیگرکی شرکت
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور پریس کلب میں آرٹ، کلچر اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے نو تشکیل کردہ ایکٹ کمیٹی نے قرآن پاک کی نسبت سے بابرکت محفل کے انعقاد سے اپنی مثبت سرگرمیوں کا آغاز، محفل درس کلام اللہ کے عنوان سے قرآن پاک کا اردو میں پہلا غیر منقوط ترجمہ کرنے والے سکالر ڈاکٹر پروفیسر طاہر مصطفیٰ کی پذیرائی کے لیے منعقد کی گئی۔ایکٹ کمیٹی کے چیئرمین امجد عثمانی نے محفل کی صدارت کی۔ لاہور پریس کلب کے اعزازی ممبر ڈاکٹر احمد علی سراج مہمان خصوصی تھے۔ایکٹ کمیٹی کے سینئر رکن اور لائف ممبر سعید اختر نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔ قاری محمد فاروق اور مفتی امداد اللہ فرید نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔ رضوان مرزا نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گل ہائے عقیدت پیش کیے۔ ڈاکٹر پروفیسر طاہر مصطفیٰ نے بسم اللہ اور سورہ اخلاص کا غیر منقوط ترجمہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ عربی کے 36حروف تہجی میں 18حروف بغیر نقطہ ہیں۔ قرآن مجید کے 30 پاروں کا تفسیری ترجمہ انہی 18حروف کے گرد گھومتا ہے اور یہ ترجمہ صرف 2سال کے عرصے میں کیا گیا جو محض عطائے رب جلیل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ترجمے میں 98 فیصد الفاظ اردو اور باقی دو فیصد پاکستان کی علاقائی زبانوں کے ہیں۔ ترجمے میں صرف چار انگریزی الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ڈاکٹر طاہر مصطفیٰ نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دئیے اور ترجمے میں پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے لیے کی جانے والی محنت کے بارے میں بھی بتایا۔مترجم نے اپنی گفتگو کے دوران پبلک نیوز ٹی وی کے چیئرمین میاں مشتاق کا اس غیر منقوط ترجمہ قرآن کی طباعت کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا اور ان کے اس عہد کا خصوصی تذکرہ کیا کہ ہمیشہ اس کی طباعت وہی کیا کریں گے۔ڈاکٹر احمد علی سراج نے درس کلام اللہ کی رونمائی کی۔ انہوں نے قرآن کریم کے عجائبات پر بھی گفتگو کی اور دعا کرائی۔محفل کے اختتام پر ڈاکٹر پروفیسر طاہر مصطفیٰ نے حاضرین میں درس کلام اللہ کے نسخے بطور تحفے پیش کیے۔ محفل میں ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد ،شاہدہ بٹ،شاکر اعوان،محبوب چودھری ،ایکٹ کمیٹی کے ممبران شہباز انور خان ، سلمان رسول اشرف ، طارق کامران ، شعیب مرزا ،خالد شہزاد فاروقی،ندیم شیخ ، صبا ممتاز بانو کے علاو ہ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدرخواجہ نصیر احمد ،ایڈیٹر روزنامہ حریف؍ تازہ اخبارحفیظ الرحمان مغل، مخدوم بلاول، سرفراز فاروقی ،وسیم سردار،اعظم خاور، عمران نومی ،فیصل یعقوب، مطیع اللہ ،امجد بخاری، فیصل سلہریا ، فواد بشارت ، حامد نواز، شیخ آفتاب اور لبنیٰ خان سمیت کلب کے ممبروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔