ٹورنٹو(آئی این پی )ایک نئی تحقیق کے مطابق طلاق یافتہ والدین کے بچوں میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔جریدے پلوس ون میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان عمر رسیدہ افراد میں فالج کا خطرہ 61فیصد زیادہ ہوتا ہے جن کے بچپن یا نوعمری میں والدین طلاق لے چکے ہوں۔محققین نے کہا کہ اس صورت حال میں فالج کے خطرے کی سطح ذیابیطس اور ڈپریشن جیسے عوامل کے برابر ہے۔