ساہیوال، پاکپتن:مبینہ مقابلے،2زخمی ڈاکو گرفتار

نورشاہ روڈ پر ریکارڈ یافتہ خالد، فریدنگر میں عظیم پولیس کے ہتھے چڑھا
ساہیوال، پاکپتن(خصوصی رپورٹ )ساہیوال اور پاکپتن میں دو مبینہ مقابلوں میں 2زخمی ڈاکو گرفتارکرلئے گئے۔ساہیوال کیتھانہ نورشاہ کی حدود میں پولیس کو اطلاع ملی کہ 3مسلح ملزم نورشاہ یوسف والاروڈ پرایک شہری سے موٹرسائیکل و پرس چھین کر فرار ہوئے ہیں۔ پولیس نے پل بارشن نورشاہ روڈ 65اے جی ڈی پر ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا ، تعاقب پر ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔جوابی فائرنگ کے بعد سرچ کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ریکارڈ یافتہ ملزم خالد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو ضلع ساہیوال اور اوکاڑہ کے 15 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ملزم ہے جس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے، زخمی ملزم کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پاکپتن فرید نگر کی حدود میں پولیس نے دوران گشت 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ موٹر سائیکل سوار ملزموں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ کے بعد 1 ملزم زخمی حالت میں پڑا ملادوسرا فرار ہوگیا،گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عظیم اشرف سکنہ 19 ایس پی کے نام سے ہوئی ، جو ڈکیتی و رہزنی کے 33 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔