ملزموں کی شناخت عاقب اور وسیم کے نام سے ہوئی،ساتھی فرارہوگئے
ساہیوال،چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ساہیوال ضلع میں 2مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلوں میں2زخمی ڈاکو گرفتارکرلئیگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گا ئوں 87/9-Lکے قریب پولیس تھانہ غلہ منڈی نے پل لنک نہر جی ٹی روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوارمشکوک3 ملزموں کو رکنے کا اشارہ کیا توانہوں نے موٹر سائیکلیں بھگا لیں۔ تعاقب پر فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، جس کے بعد ایک زخمی ڈاکو عاقب ملا،جسے گرفتارکرلیا گیا، دیگر دو ساتھی فرار ہو گئے۔دوسرا مقابلہ تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق 3 ملزم 11 ایل پل کے قریب گھات لگائے بیٹھے تھے،اطلاع پر پولیس پہنچی توفائرنگ کا تبادلہ ہوگیا،جس کے بعد ایک ڈاکو وسیم زخمی حالت میں ملا،جسیگرفتار کرلیا گیا، دیگر دو ساتھی فرار ہو گئے۔