چیچہ وطنی، پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ساہیوال اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع آ فاروق نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ ہرقسم کے احتجاج،ریلی اور 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع آ فاروق کاکہناکہ پابندی امن وامان اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کی گئی۔ دفعہ 144 کااطلاق فوری ہوگا اور پابندی10فروری 2026 تک برقرار رہے گی۔ادھر پاکپتن بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پابندی 4 فروری سے 10 فروری تک رہے گی۔