72 گھنٹوں میں 58 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) رمضان المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر موبائلز سکواڈ کی جانب سے سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ جات قائم کر دیے گئے ہیں جہاں شہریوں اور گاڑیوں کی جامع تلاشی لی جا رہی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس کے نتیجے میں مختلف جرائم میں ملوث 58 ملزمان کو گرفتار کیا گیاگرفتار افراد میں 8 اشتہاری ملزمان، 8 عدالتی مفروران اور 12 عادی مجرمان شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیامزید برآں، موبائلز سکواڈ نے اپنی شناخت چھپانے اور مشکوک حرکات میں ملوث مزید 30 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیاپولیس حکام کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 35 ہزار 972 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 5 ہزار 473 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ایس پی موبائلز اختر نواز کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔