سیالکوٹ: ٹرین کی زد میں 50 مویشی ہلاک

سیالکوٹ: ٹرین کی زد میں 50 مویشی ہلاک

سیالکوٹ کے بھابڑیاں والا موڑ کے قریب درجنوں مویشی ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد دنبے ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب بورے والا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رکشے سے 500 کلو مردہ مرغیاں برآمد کیں اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیاں گوشت کے لیے رات کے اندھیرے میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔