ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے پر تھوربیورن جیگ لینڈ کی مبینہ خودکشی کی کوشش

ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے پر تھوربیورن جیگ لینڈ کی مبینہ خودکشی کی کوشش

ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے کے بعد تھوربیورن جیگ لینڈ کی مبینہ خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے سابق وزیراعظم نے مبینہ طور پر اپنی جان لینے کی کوشش کی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال داخل کیا گیا۔ 75 سالہ جیگ لینڈ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔جیگ لینڈ پر ایپسٹین کیس میں سنگین نوعیت کے الزامات سامنے آئے تھے۔ وہ ناروے کی اہم سیاسی شخصیت رہے ہیں اور کونسل آف یورپ کے سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 2009 سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں پولیس نے ان کی رہائش گاہوں پر چھاپے بھی مارے۔ یہ کارروائی ان دستاویزات کے منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی جن میں مبینہ طور پر ان کے اور امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کے درمیان تعلقات کا ذکر کیا گیا تھا، جن میں بیرونِ ملک دوروں اور لگژری رہائش کی پیشکشوں کا دعویٰ شامل ہے۔