گورنر سندھ کا قومی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے لیے معطل کرنے کا مشورہ

گورنر سندھ کا قومی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے لیے معطل کرنے کا مشورہ

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پوری ٹیم کو ایک سال کے لیے معطل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر ٹیم کی بہتری کے لیے ضرورت پڑے تو اسے ایک سال کے لیے معطل کر دینا چاہیے تاکہ نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع مل سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ درست فیصلوں سے بنتی ہے۔پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو لوگ مسلح افواج پر تنقید کرتے ہیں وہ ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ برطانیہ کا دورہ اپنی مرضی سے کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج تک ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا۔