صدر، وزیراعظم، اور وزیراعلیٰ کی قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

صدر، وزیراعظم، اور وزیراعلیٰ کی قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ پر اعلیٰ قیادت نے خراج تحسین پیش کیا:

صدر آصف علی زرداری:
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے یہ تسلسل جاری رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف:
قومی ٹیم اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو مبارکباد، ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز:
ویری گڈ بوائز! صائم ایوب، سلمان آغا، اور سفیان مقیم کی کارکردگی یادگار رہی۔ قومی ٹیم نے قوم کے دل جیت لیے۔قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر قوم فخر کا اظہار کر رہی ہے، جبکہ امید ہے کہ یہ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔