افغانستان میں معمر برطانوی جوڑا طالبان نے گرفتار کرلیا

 79 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 75 سالہ اہلیہ باربی 20سال سے افغانستان میں مقیم تھے
کابل(آئی این پی ) افغانستان میں 20 سال سے مقیم معمر برطانوی جوڑے کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 79 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 75 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز کو یکم فروری کو صوبہ بامیان میں گھر واپسی پر طالبان نے گرفتار کیا۔ مذکورہ جوڑا 18 سال سے افغانستان میں تربیتی اسکول چلا رہا ہے، برطانوی جوڑا اپنے چار بچوں سے ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے رابطے میں تھا، جس میں انہیں بتایا گیا کہ وہ طالبان کی وزارت داخلہ کے زیر حراست ہیں اور وہ محفوظ ہیں۔