خواتین کے ساتھ زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا جعلی پیر گرفتار

خواتین کے ساتھ زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا جعلی پیر گرفتار

بھکر کے شیر گڑھ علاقے سے پولیس نے اللہ بخش نامی جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ہے، جو خواتین کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیوز بناتا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ حیدر آباد تھل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق اللہ بخش خواتین کو جادو ٹونہ کے ذریعے خاوند کو منانے، اولاد حاصل کرنے یا پسندیدہ محبوب سے شادی کرنے کے جھانسے میں لاتا تھا۔ وہ ان خواتین کو اپنے جال میں پھانس کر زیادتی کرتا اور اس دوران ان کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے خواتین کی زیادتی کی ویڈیوز پر مشتمل ایک یو ایس بی بھی برآمد کر لی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید ملزمان کے بارے میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مزید خواتین کو اس کے جال میں پھنسنے سے بچایا جا سکے۔