رواں ماہ 3472 اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزموں اور عدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈائون مزید تیز کرتے ہوئے رواں ماہ ابتک 3472 اشتہاری ملزموں اور 947 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال ابتک 28379 اشتہاری ملزموں اور 11450 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈویڑنل افسر سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئیجاری آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔ قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے مئوثر فالو اَپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔