ایمسٹلوین(آئی این پی)ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن رانڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-4 سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے پہلے کوارٹر میں ایک، دوسرے کوارٹر میں دو جب کہ چوتھے کوارٹر میں ایک گول سکور کیا۔پاکستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں بھرپور مزاحمت کی گئی اور سفیان خان اور افراز نے ایک، ایک گول کرکے خسارہ کم کیا۔ پاکستانی ٹیم میچ برابر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، نیوزی لینڈ نے مقابلہ 2-4 سے اپنے نام کرلیا۔