فلم ’’ دھریندر‘‘ بنانا اور اسے مکمل کرنا آسان نہیں تھا،بالی ووڈ اداکار کی گفتگو
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے مشکل دور کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان 3 سے علیحدگی کے بعد کیریئر میں کئی چیلنجز کا سامنا رہا۔رنویر سنگھ نے ایک دستاویزی فلم پروہ ہے تو پریوار ہے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری کچھ فلموں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہنے کے باوجود مجھے ملنے والی حمایت نے میرے لیے نئی فلم پر کام کرنے کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔اداکار نے کہا کہ دھریندر بنانا اور اسے مکمل کرنا آسان نہیں تھا، اس دوران کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔رنویر سنگھ نے کہا کہ پوری محنت اور یقین کے ساتھ کسی ایسے منصوبے پر کام کرنا، جس کے کامیاب ہونے کی صورت میں نئی راہیں کھلنے کی امید ہو، ایک بڑا فیصلہ تھا۔انہوں نے کسی فلم کا نام لیے بغیر اعتراف کیا کہ دھریندر سے قبل میرے کیریئر میں بھی ناکامیوں اور مشکلات کا حصہ رہا ہے۔ واضح رہے رنویر سنگھ نے اس معاملے پر عوامی سطح پر خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔