اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتارکرکے1کلو 770گرام چرس بر آمدکرلی ، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ راوی پولیس کی ٹیم نیمنشیات فروش خالد محمود کو پکڑکر 1770 گرام چرس قبضہ میں لیلی، پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔