کرنٹ لگنے پر ماں کو بچا تے 2 بہن بھائی جاں بحق

کانبانوالہ میں شازیہ نل سے چمٹ گئی ،15سالہ غلام فرید ،9 سالہ سویرا چل بسے ،خاتون ہسپتال منتقل 
ہیڈ بمبانوالہ،وزیرآباد (خصوصی رپورٹ)ڈسکہ کے علاقہ میں پانی والی موٹر سے کرنٹ لگنے پر ماں کو بچاتے 2 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ بمبانوالہ کے نواحی گائوں کانبانوالہ کے رہائشی زمیندار محمد ریاض کے ڈیر ے پر محنت مزدوری کی غرض سے ملتان سے آ ئی الیاس کی فیملی رہائش پذیر تھی ،الیاس کی اہلیہ شازیہ نے پانی حاصل کرنے کیلئے نل کو ہاتھ لگایا تو شارٹ سرکٹ سے ساتھ چمٹ گئی ، ماں کو بچانے کیلئے اسکا 15 سالہ بیٹا غلام فرید اور 9 سالہ بیٹی سویرا آگے بڑھے تو کرنٹ لگنے سے دونوں بہن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ انکی والدہ کو علاج معالجہ کیلئیسول ہسپتال وزیرآباد داخل کرا دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں تدفین کیلئے آبائی شہر ملتان روانہ کر دی گئیں۔