چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) نواحی چک 40 بارہ ایل کے قریب اشتہاری مجرموں اور سی سی ڈی پولیس میں مقابلہ کے نتیجہ میں ایک اشتہاری محمد عدیل زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہو گیا، فرار ہونے والے کا نام صدیق اوڈھ بتایا گیا ہے،چک 40 بارہ ایل کے قریب دو نا معلوم سڑک کے کنارے پیدل جانے والے ملزموں نے پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں پولیس نے بھی گاڑی روک کر فائرنگ کر دی، تھوڑی دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رک جانے کے بعد سرچ آپریشن میں چک 92 چھ آر کا اشتہاری محمد عدیل شد ید زخمی حالت میں پکڑا گیا جس سے ناجائز پسٹل اور ایک موبائل برآمد ہوا۔