22 سمارٹ تھانے لاہور پولیس کے حوالے

محسن نقوی کا ایک اور منصوبہ مکمل ،جدید طرز تعمیر پر تیار تھانے چند روز میں فعال کر دیئے جائیں گے
لاہور (کرائم رپورٹر) سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایک اور بڑا پروجیکٹ مکمل ہو گیا، نئے تعمیر شدہ 22 پولیس اسٹیشن لاہور پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔ محسن نقوی کے دور میں پنجاب کے تمام تھانوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس کے تحت صوبے میں 36 سمارٹ پولیس اسٹیشن تعمیر کئے گئے، جن میں سب سے زیادہ 22 لاہور میں بنائے گئے۔ ان تھانوں میں جوہر ٹاؤن، سمن آباد، نواں کوٹ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، لوہاری گیٹ، کوٹ لکھپت، باٹا پور، شیرا کوٹ، وحدت کالونی، سندر، شفیق آباد، ہربنس پورہ، نواب ٹاؤن، نشتر کالونی، شالیمار، اسلام پورہ، گجرپورہ، غالب مارکیٹ، ساندہ، شاہدرہ اور شادباغ شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ان تھانوں کی جدید بلڈنگز آئندہ چند روز میں فعال کر دی جائیں گی۔