نئی د ہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اڑیسہ میں اسپائیڈر مین کا کاسٹیوم پہن کر موٹرسائیکل پر کرتب دکھانا شہری کو مہنگاپڑ گیا، جس کے باعث اس پر 15 ہزار بھارتی روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے شہر روڑکیلا میں سڑک پر اسپائیڈر مین کا ڈریس پہن کر خطرناک کرتب دکھانا ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا، جب اس پر متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ شخص اسپائیڈر مین کے لباس میں بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل پر تیز رفتاری سے ایک مصروف شاہراہ پر دوڑاتا ہوا دیکھا گیا۔ اس دوران وہ مختلف کرتب بھی کر رہا تھا،