وزیراعظم ملاقات کے دوران وصیت خان، انصار اور محمد خان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں انعامات دیں گے
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں 300 انسانی جانیں بچانیوالے چرواہوں کو اسلام آباد مدعو کرلیا۔اب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں 300 انسانی جانیں بچانیوالے چرواہوں کو اسلام آباد مدعو کیا ہے ، وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے مدعو کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف تینوں چرواہوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں انعامات دیں گے