مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا

مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا

ویب ڈیسک: پاکستان میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور اب انڈوں کی فی درجن قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز انڈوں کی فی درجن قیمت 229 روپے تھی۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جب کہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 219 روپے رکھی گئی ہے۔اس قیمت اضافے کی وجہ مختلف عوامل ہو سکتی ہے جن میں رسد کی کمی اور طلب میں اضافہ شامل ہیں، جس سے عوام کو مزید مالی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔