لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی سگیاں شاہدرہ کے علاقے سے55 سالہ شخص کی لاش برآمد ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جسکی تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔ ادھر حویلی والا کھو ہ کے قریب خون میں لت پت لاش دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیااورتفتیش شروع کردی۔