45 سالہ شخص کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)نوانکوٹ کے علاقے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،اطلاع پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے فنگر پرنٹس کی مدد سیلواحقین کی تلاش شروع کر دی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق سوڈیوال میں نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جسکی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جسکی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی۔