ٹیرف معاہدے کیلئے زبردستی اور دھمکی نہیں چلے گی: چین

امریکہ کے چین سے مذاکرات برابری اور باہمی اعتماد سے آگے بڑھ سکتے ہیں:وزارت خارجہ
 بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ ٹیرف معاہدے کیلئے زبردستی اور دھمکی نہیں چلے گی ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے تجارتی معاہدے سے متعلق امریکی پیغامات پرردعمل میں کہا کہ چین پرمعاہدے کیلئے امریکی پریشر کا کوئی اثر نہیں، امریکا اگرمعاملات کو بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے تو دانش مندی کا مظاہرہ کرے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا  امریکہ کے چین سے مذاکرات برابری اور باہمی اعتماد سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔