امدادی رقم سے بہتر غذائیت تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا‘ 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے
اسلام آباد (آئی این پی ) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کیلئے 33کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان کردیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کردی، سماجی تحفظ پروگرام سے 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کیلئے مشروط نقد منتقلی فراہم کی جائے گی۔امدادی رقم سے بہتر غذائیت تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا، آفت زدہ علاقوں میں خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کیلئے صحت کی خدمات شامل ہیں۔