ترکیہ کا عراق کے حوالے اپنا فوجی اڈہ منتقل کرنے کا فیصلہ

ترکیہ کا عراق کے حوالے اپنا فوجی اڈہ منتقل کرنے کا فیصلہ

ترکیہ اور عراق کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کے تحت ترکیہ نے شمالی عراق میں موصل کے قریب واقع باشیقہ-زلیکان فوجی کیمپ عراقی حکومت کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

معاہدے کے مطابق ترکیہ اپنی افواج کو فوجی اڈے سے مرحلہ وار واپس بلائے گا، جس کے بعد کیمپ کا کنٹرول عراقی وفاقی حکومت کو منتقل کیا جائے گا۔ یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ایک باہمی میکانزم کے تحت مکمل ہوگا۔ترکیہ اور عراق نے اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔معاہدے میں عراق میں ریاستی اتھارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ سنجار میں سیکیورٹی صورتحال اور سرحدی تحفظ سمیت دیگر سیکیورٹی امور پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔باشیقہ کیمپ کی حوالگی کا فیصلہ ترکیہ اور عراق کے دوطرفہ تعلقات میں سیکیورٹی معاملات کو مذاکرات اور باہمی مفاہمت کے ذریعے حل کرنے کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔