بھارت: 91 سالہ خاتون پر بندر کا اچانک حملہ، اگلے ہی روز چل بسیں

لاہور(نیٹ نیوز )بھارت میں گھر کے احاطے میں چہل قدمی کرتی 91 سالہ خاتون پر بندر نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع کوپل میں پیش آیا جہاں نجم النساء بیگم اپنے گھر کے احاطے سے گزر رہی تھیں کہ اچانک ایک بندر ان پر جھپٹ پڑا۔حملے سے خاتون زمین پر گر گئیں جبکہ پورا واقعہ گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔