ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بائولر بن گئے

افغانستان کے راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بائولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔افغانستان کے سٹار اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے جنہوں نے گزشتہ چھ ماہ سے ٹاپ پوزیشن سنبھال رکھی تھی۔ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بائولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویںبائولر ہیں۔ ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔پاکستان کے محمد نواز بائولنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی سے انیسویں نمبر پر چلے گئے۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریںانگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے 47 درجے کی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف کامیاب ہوم سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔جوز بٹلر نے سیریز میں 172 رنز بنائے اور اب وہ بروک سے صرف ایک درجے پیچھے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ ان کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹر ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے۔ دیسی کمیونٹی جوائن کریںادھر ون ڈے رینکنگ میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پانچ درجے ترقی کرکے 24ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔