رتنا پاٹھک شاہ نے فواد خان کو ٹیم پلیئر قرار دے دیا

فواد خان مجھے محبت سے اپنی مستقل فلمی ماں کہا کرتے تھے:بھارتی  اداکارہ
ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ اور ہدایت کار رتنا پاٹھک شاہ نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے ان کی ذہانت، خود اعتمادی اور سادہ مزاجی کی تعریف کی ہے۔رتنا پاٹھک شاہ نے فلم خوبصورت اور کپور اینڈ سنز میں فواد خان کی آن سکرین والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے فواد خان کو ذہین اور پراعتماد شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شخصیت اور صلاحیتوں سے باخوبی واقف تھے۔اداکارہ کے مطابق فواد خان بھارت آنے سے قبل ہی پاکستان میں ایک بڑے سٹار کی حیثیت حاصل کر چکے تھے، تاہم بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے باوجود انہوں نے اپنی شہرت کو غیر ضروری طور پر ساتھ نہیں رکھا اور ایک حقیقی ٹیم پلیئر کی طرح کام کیا۔انہوں نے بتایا کہ فواد خان مجھے محبت سے اپنی مستقل فلمی ماں کہا کرتے تھے۔