ایپیلٹ ٹربیونل نے ٹیرف کیس میں کے الیکٹرک کی درخواست کو مسترد کر دیا

اگر کراچی کو منصفانہ ٹیرف نہیں دے سکتے تو مہنگی ایل پی جی بھی ہمارے سر نہ تھوپیں، آفیشل 
اسلام آباد (آن لائن) ایپلٹ ٹربیونل اسلام آباد نے ٹیرف کیس میں کے الیکٹرک کی درخواست کو مسترد کر دیاہے اورگیارہ ماہ بعد آنے والے فیصلے میں ٹربیونل نے 32.37 روپے  کے ٹیرف کو برقرار رکھا ہے۔کے الیکٹرک آفیشل نے کہا کہ ٹربیونل نے  کے الیکٹرک کے حوالے سے ٹیرف میں تبدیلی کی درخواست یکسر مسترد کر دی۔ٹربیونل نے ٹیکنیکل گراونڈ پر ہماری اپیل مسترد کی ہے، فیصلے کے خلاف اعلٰی عدالت میں جائیں گے، کراچی کے ساتھ ہمیشہ نا روا سلوک رکھا گیا ہے آج کا فیصلہ اسکی کڑی ہے،اگر کراچی کو منصفانہ ٹیرف نہیں دے سکتے تو مہنگی ایل پی جی بھی ہمارے سر نہ تھوپیں۔