ون ویلرکی ٹکرسے طالبہ زخمی ،ملزم فرار

 پتوکی (خصوصی رپورٹ) پرانی کچہری چوک علامہ اقبال روڈ پر ون ویلنگ کرنے والا نوجوان کالج کی طالبہ سے ٹکرا گیا، طالبہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق صبح سویرے ایک نوجوان ون ویلنگ کر رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل سڑک سے گزرنے والی کالج کی طالبہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں طالبہ سر اور کمر پر شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔