2بسوں میں ریس ،ایک کی ٹکرسے رکشہ ڈرائیورجاں بحق

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) کسووال بائی پاس پر دو بسیں مقابلہ کرتے ہوئے رکشہ سے ٹکرا گئی، بس کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات زرائع کے مطابق کسووال بائی پاس پر دو بسیں مقابلہ کرتے ہوئے منٹھار بس والے نے سبزی بیچنے والے رکشہ کو ٹکر ماردی، بس کی ٹکر لگنے سے سبزی بیچنے والا رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ پر زخمی رکشہ ڈرائیور کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا جو ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والارکشہ ڈرائیور گو?شالہ کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔