چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تیز رفتار نجی کمپنی کی بس کی ٹکرسے راہگیر شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو 1122 نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،ذرائع کے مطابق بورے والا روڈ اووربریج بالمقابل فیصل موورز اڈا تیز رفتار نجی کمپنی کی بس نے 116سیون سی آر کے رہائشی کو ٹکر ماری دی ،جس کے باعث بوڑھا راہگیر شدید زخمی ہو گیا،پولیس نے بس کواپنی تحویل میں لے لیا ،جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔