لاہور(کرائم رپورٹر)پرانا ریلوے پھاٹک رائیونڈ اسٹیشن میں 25سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر زخمی ہو گیاعینی شاہدین کے مطابق 25سالہ شخص ٹرین میں سوار ہوتے ہوٓ گر کر زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مذکورہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیاٹرین سے گر کر زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25سالہ اویس کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی