امریکی ریاست ٹینیسی کے ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر 66 سالہ گلین کاساڈا کو کرپشن کیس میں تین سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کاساڈا کو فراڈ کے لیے فرضی ناموں کے استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہونے پر سزا دی گئی۔ ان کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔محکمہ انصاف کے مطابق گلین کاساڈا کے سابق چیف آف اسٹاف 38 سالہ کیڈ کوتھرین کو بھی اسی کیس میں گزشتہ ہفتے 30 ماہ قید اور 25 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔
دوسری جانب گلین کاساڈا کو 30 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔حکام کے مطابق دونوں افراد نے اپنے سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کیا اور مختلف منصوبوں کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے پیسوں کو دھوکا دے کر مالی فائدہ حاصل کیا۔