وزیراعظم شہباز شریف 74برس کے ہو گئے‘پارٹی رہنمائوں،کارکنوں کی مبارکباد

لاہور (یواین پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف 74برس کے ہو گئے۔ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات دئیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک دورے پر موجود شہباز شریف کو ان کے خاندان کے افراد نے بھی ٹیلیفون پر مبارکباد دی۔لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنو ں کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹے گئے، اس موقع پر ان کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔