راولپنڈی(یواین پی) ملک کے معروف سیاستدان سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے اپنی74ویں سالگرہ گذشتہ روز6نومبر کو منائی۔شیخ رشید احمد6نومبر 1950 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا سیاسی سفر تحریک استقلال سے شروع کیا،1985 کے غیر جماعتی الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی بنے،1988 پیپلز پارٹی کے ٹکاخان کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔90،93 اور97میں ایم این اے بنے ،نواز شریف کی کابینہ میں شامل رہے۔2002 میں آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر( ق) لیگ میں شامل ہو گئے۔2013ء میں ممبر قومی اسمبلی بنے ،2018ء میں الیکشن جیتنے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر ریلوے اور بعدازاں وزیر داخلہ بنایا گیا تھا۔شیخ رشید احمد کی وجہ شہرت ان کا سیاست میں عوامی انداز،سیاسی پیش گوئیاںہیں۔