جنرل ہسپتال میں روزانہ 300 سے زائد آپریشنز

لاہور (خصوصی رپورٹ)جنرل ہسپتال میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق روزانہ 300 سے زائد چھوٹے اور بڑے آپریشنز کامیابی سے کئے جا رہے ہیں جبکہ شعبہ حادثات اور آ ئوٹ ڈور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران7 ہزار سے زائد مریض علاج کیلئے رجوع کرتے ہیں۔ بڑھتے رش کے باوجود انتظامیہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکرمریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ روزانہ کیے جانے والے تمام آپریشنز کا مکمل اور شفاف ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے۔